2050تک ترکیہ کا تیز رفتار ٹرین نیٹ ورک ملک بھر کے 52 صوبوں تک پھیل جائیگا، وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر اورال

استنبول (پاک ترک نیوز)
جمہوریہ ترکیہ کے 2050 کے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس ماسٹر پلان کے تحت تمام منصوبے مکمل ہو جائیں گے تو ترکی کا تیز رفتار ٹرین نیٹ ورک ملک بھر کے 81 میں سے 52 صوبوں تک پھیل جائے گا۔
اس بات کا انکشاف وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر اورال اولو نے اپنے بیان میں کیا ہے جس مین انہون نے کہا ہے کہ ان منصوبوں میں انقرہ اور مغربی صوبے ازمیر کے درمیان تیز رفتار ٹرین ریلوے کی تعمیر، مرسین، اڈانا اور گازیانٹیپ کے صوبوں کے درمیان ریلوے کے ساتھ ساتھ استنبول کے ہلکالی سے کپیکول سرحدی گزرگاہ تک ایک راستہ شامل ہے۔ترکئی کے ریلوے نظام کی لمبائی میں 28,50 کلومیٹر کا اضافہ کیا جائے گا۔
اورال نے کہا کہ اس وقت 3,800 کلومیٹر ریلوے کی تعمیر جاری ہے۔ جبکہ مزید 5,800 کلومیٹر ریلوے کے منصوبے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ہمارے 2053 کے خالص صفر کے اخراج کے اہداف کے تحت ہم سڑک کی نقل و حمل کو 72 فیصد سے کم کرکے 57 فیصد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔جبکہ ریلوے مال کی نقل و حمل کو 5 فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس طرح ہم کاربن کے اخراج میں نمایاں کمی حاصل کریں گے۔
وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق مال بردار نقل و حمل میں ریلوے کا حصہ جو اس وقت 4 فیصد ہے۔ 2029 میں بڑھا کر 11 فیصد کردیا جائے گا۔ ترکی نے گزشتہ 21 سالوں میں اپنے ریلوے نظام میں 880 ارب ترک لیرا کی سرمایہ کاری کی ہے۔چنانچہ ملک کے ریلوے نیٹ ورک کی لمبائی 2003 میں 11,000 کلومیٹر سے بڑھ کر 2023 میں 14,000 کلومیٹر ہو گئی ہے۔

#ANKARA#minster#PakTurkNews#train#trainnetwordk#trainnetwork#turkishtransportminister#turkministerturkey