Browsing category

عالم اسلام

روضہ رسول ﷺ کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح

  مدینہ منورہ(پاک ترک نیوز) مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح کردیا گیا۔ روضہ اطہرکے گرد نیا حصار 87 میٹر لمبا اور ایک میٹر اونچا ہے۔ یہ الگ الگ یونٹس اور ٹھوس تانبے، پیتل اور سونے کے حصوں پر مشتمل ہے۔ حرمین شریفین کے امور […]

نسک ایپ پررمضان میں عمرے کے لیے پرمٹ کا اجرا شروع کردیا گیا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ رمضان میں عمرے کی ادائیگی کے لیے نسک ایپ کے ذریعے پرمٹوں کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے ۔رمضان المبارک میں عمرہ کے خواہشمند افراد پرمٹ جاری کرائیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے بدھ کے روز اپنے ٹوئٹر پر اکاونٹ […]

مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں زائرین سے موبائل بند رکھنے کی اپیل

  مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں آنیوالے زائرین سے موبائل فون بند رکھنے کی اپیل کر دی ہے۔مقصد تمام زائرین کی حرم میں سکون اور اطمینان سے عبادت کو یقینی بنانا ہے۔ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر امور حرمین شریفین نے وضاحت کرتے […]

حجر اسود اور رکن یمانی کے اردگردغلاف کعبہ کڑھائی سے مزین کر دیا گیا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) شاہ عبدالعزیز کسوہ کمپلکس کے ماہرین نے مسجد الحرام میں حجر اسود اور رکن یمانی کے اوپر غلاف کعبہ کے سادہ کناروں کوسنہرے دھاگے کی کڑھائی سے آرستہ کر دیا ہے۔ کسوہ کمپلکس کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق کمپلکس کے چھ ماہرین نے یہ تمام کام 20 […]

ادارہ امورحرمین نے رمضان المبارک کے دوران زائرین کی سہولت کے لیے آپریشنل پلان تیار کر لیا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) حرمین شریفین کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران زائرین کی خدمت کے لیے 8 ہزار سے زیادہ تربیت یافتہ رضاکار تعینات کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔جو حرمین شریفین میں خدمات سرانجام دینے والے اہلکاروں کے علاوہ ہونگے۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق حرمین شریفین انتطامیہ […]

رمضان المبارک میں قرآن پاک کے 10لاکھ نسخےتقسیم ہوں گے۔سعودی فرماں روا نےمنظوری دے دی

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان کے دوران قرآن پاک اور 76 سے زیادہ زبانوں میں معنی کے ترجموں پر مشتمل دس لاکھ نسخے تقسیم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق قرآن پاک اور اس کے معنی کے ترجموں پر مشتمل نسخے مختلف […]

رواں برس میں پہلی اور آخری بار چاند آج رات خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا

  لاہور(پاک ترک نیوز) رواں برس میں پہلی اور آخری بار آج رات چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا ۔پاکستانی وقت کے مطابق چاند رات 12 بج کر 43 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔ فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجیئنر ماجد ابو زاہرۃ کا کہنا ہے کہ آج رات چاند 89.5ڈگری […]

بنگلہ دیش ،مہنگائی کے باعث حج پر جانیوالے افراد کی تعداد میں واضح کمی

  ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) مہنگائی کے باعث بنگلہ دیش میں حج پر جانیوالے افراد کی تعداد میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔بنگلہ دیش میں 1 لاکھ 27 ہزار حج کوٹے پر اب تک صرف 32 ہزار نے درخواست دی ہے جو ملکی تاریخ میں کم ترین تعداد ہے۔ بنگلادیش میں گزشتہ برس […]

مسجد الحرام ،50زبانوں میں رہنمائی کی سہولت سےایک کروڑ زائرین مستفید ہو چکے

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ 50 زبانوں میں زائرین کو رہنمائی کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ مسجد الحرام کے مختلف حصوں میں ترجمان زائرین کی خدمت پر 24 گھنٹے مامور کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب کےسرکاری میڈیا کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سیکریٹری ادارہ ترجمان نے کہا […]

زائرین جتنی بار چاہیں عمرہ ادا کرسکتے ہیں، سعودی وزارت حج

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے کوئی تعداد مقرر نہیں ہے۔سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ زائرین اپنی سہولت سے جتنی بار چاہیں عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ […]

مصری حکومت کا موٹاپے اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کو حج پر جانے سے روکنے کافیصلہ

  قاہرہ (پاک ترک نیوز ) مصر کی حکومت نے رواں برس موٹاپے اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کو حج پر جانے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پابندی میں گردے کے وہ مریض جن کے علاج کے لیے ڈائیلاسز سیشنز کی ضرورت ہوتی ہے ، پھیپھڑوں کے فائبروسس اور موٹاپے کے مریض، […]

مدینہ منورہ میں رمضان المبارک سے قبل زائرین کیلئے مزید 9ہزار ہوٹل کمرے مہیا ہوں گے

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں رمضان المبارک سے قبل زائرین کے لیے مزید 9 ہزار ہوٹل کمرے مہیا ہوں گے۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق احمد الخطیب نے مدینہ منورہ میں ہوٹلوں کے مالکان اور منتظمین کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ انہوں […]

مسجد نبوی ؐ میں رمضان المبارک میں خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات کی جائینگی

  ریاض (پاک ترک نیوز ) مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہناہے کہ رواں برس رمضان المبارک کے دوران خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات کی جائیں گی ۔ مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان کے انتظامات کے لیے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں ہنگامی صورتحال ، خطرات سے نمٹنے ، امن و سلامتی کے […]

سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے بڑھنے کا امکان

  اسلام آباد(پاک ترک نیوز) رواں سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے بھی زائد ہونے کا امکان ہے۔ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے جب کہ رواں سال 65 سال زائد عمر کے شہری بھی حج کرسکیں گے۔حکومت کی جانب سے حج پالیسی […]

رواں اسلامی برس 50 لاکھ غیرملکی عازمین نے عمرے کی سعادت حاصل کی

  ریاض(پاک ترک نیوز) رواں اسلامی سال تقریباً 50 لاکھ غیر ملکی عازمین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولائی 2022 کے آخر میں شروع ہونے والے اسلامی سال کے دوران 48 لاکھ غیرملکی عازمین نے عمرہ کی ادائیگی کی […]

عمرہ زائرین کو سعودی عرب کے کسی بھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے آمد و روانگی کی اجازت

  اسلام آباد(پاک ترک نیوز) تمام عمرہ زائرین کی سعودی عرب کے کسی بھی ائرپورٹ پر آمد اور روانگی ممکن ہوسکے گی۔سعودی حکومت نے عمرہ ویزا کے حامل زائرین کو مملکت کے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سفر کی اجازت دے دی۔ جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری […]

مدینہ منورہ میں مسجد ابو بکر کی بحالی اور تعمیر نو، نمازیوں کیلئے کھول دی گئی

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) مدینہ منورہ میں تاریخی مسجد ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہ کی بحالی اور تعمیر نو کا کام مکمل ہونے کے بعد اسے نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یہ مسجد مدینہ میں مسجد نبوی ﷺ کے قریب المصلہ یا "المناخہ” کے علاقے میں واقع ہے۔مسجد ابوبکر الصدیق عید […]

قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل قبول ،یورپی حکومتیں واقعات کا سدباب کریں ،سعودی عرب

  ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے ، یورپی حکومتیں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کا سدباب کریں ۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے سویڈن میں قرآنِ پاک کی بار بار بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کرتے  ہوئے یورپی […]

سعودی عرب نے آن لائن ٹرانزٹ ویزا سروس کا اجرا کردیا۔مسافر چار دن قیام کر سکیں گے

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے فضائی راستے سے مملکت آنے والوں کے لیے آن لائن ٹرانزٹ ویزا سروس کاآغاز کر دیا ہے۔نئی سروس کے تحت مسافر سعودی ائیر لائن اور فلائی ناس کے الیکڑانک پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ سعودی سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے بیان […]

عازمین کیلئے جدہ ایئرپورٹ سے مسجد الحرام تک فری شٹل سروس کے آزمائشی پروگرام شروع کرنے کا اعلان

ریاض (پاک ترک نیوز ) حج اورعمرے کیلئے آنے والے عازمین کیلئے جدہ ایئر پورٹ سے مسجد الحرام تک فری شٹل سروس کے آزمائشی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔ کچھ روز قبل ائیر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے حاجیوں اور عمرہ زائرین کے لیے اعلان کیا گیا تھا کہ جدہ ائیر پورٹ […]