ترکیہ کے زلزلہ زدہ علاقے میں 53ہزار سے زائد مکانات کی تعمیر جاری

 

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے زلزلہ زدہ علاقوں میں 53ہزار سے زائد مکانات کی تعمیر جاری ہے ۔
وزیرماحولیات، شہری کاری اور موسمیاتی تبدیلی مرات کورم نے بتایا کہ ترکیہ کے زلزلہ زدہ علاقے میں 53,830 ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر شروع ہو چکی ہے، اب تک 22,467کی بنیاد رکھی گئی ہے،
اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شائع ہونے والے ایک پیغام میں، کروم نے کہا ہے کہ حکام 6 فروری کے مہلک زلزلے سے متاثرہ صوبوں میں مستقل رہائش گاہوں کی تعمیر کی بنیادیں رکھنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

#ANKARA#buildings#earthquakeinturey#PakTurkNews#rajabtayyaburdgan#turkiaearthquaketurkey