انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقوں میں زلزلہ سے متاثرہ عمارتوں کی مسماری اورکچرے کو ہٹانے کا کام تیز کردیا گیا ۔
عمارتوں کو مسمار کرنے اور ملبہ ہٹانے سمیت کارروائیاں، کہرامانماراس اور ہاتائے کے صوبوں میں جاری ہیں، کئی علاقوں میں بیک وقت کارروائیاں شروع کی گئیں۔
تازہ ترین سرکاری رپورٹس کے مطابق ملک کے جنوب مشرقی علاقے زلزلوں کے بعد، انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان سے ہزاروں ٹن ملبہ پڑا جسے اب ایک کنٹرول طریقے سے ہٹایا جا رہا ہے اور خطے میں 47 مخصوص مقامات پر ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔