ترکیہ ،شام ،ایران اورروسی نائب وزرائے خارجہ کی اگلے ماہ ملاقات ہو گی

 

ماسکو (پاک ترک نیوز) ترکیہ ،شام ،ایران اورروسی نائب وزرائے خارجہ کی اگلے ماہ ماسکو میں ملاقات متوقع ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ اور ایرانی حکام کے مطابق چاروں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ شام کی جنگ کے باعث برسوں کی جاری کشیدگی کے بعد انقرہ اور دمشق کے درمیان تعمیری رابطوں پر بات چیت کریں گے۔
ترکیہ کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ ماسکو میں 3 اور 4 اپریل کو شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ یہ ملاقات وزارتی سطح کی ملاقاتوں کا تسلسل ہو گی۔
یاد رہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کے اتحادی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی حوصلہ افزائی پر شام اور ترکیہ کے حکام نے گزشتہ سال شام کی 12 سالہ جنگ کے باعث کشیدہ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے ملاقاتیں کیں تاہم بشارالااسد نے بعد میں ترک صدر طیب اردگان کے ساتھ کسی بھی ملاقات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی شام پر ترک افواج قابض ہے اور وہ اس وقت تک ملاقات نہیں کریں گے جب تک ترکیہ اپنی فوج واپس لینے کے لیے تیار نہیں ہو جاتا۔

#ANKARA#basharulasad#istanbul#masscow#PakTurkNews#turkiairanrussiaSyriaturkey