قرآن پاک کی بے حرمتی ،ترکیہ سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت ختم نہیں کرے گا،اردون

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب ا ردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت ختم نہیں کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی نے ترکیہ کو مزید مشتعل کر دیا، آئندہ ہفتے ہونے والے مذاکرات میں ترکیہ اپنا موقف واضح کرے گا۔
ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویڈن کالعدم دہشت گرد گروپوں کو پناہ نہ دینے کا اعلان کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں 2016 کی بغاوت کے ذمہ داروں کو سویڈن نے پناہ دی ہوئی ہے، سویڈن کو کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے حامیوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی، ہم نے جو کہا ہے کریں گے، سویڈن بھی اپنےوعدوں کی پاسداری کرے۔
تر ک صدر کا مزید کہنا ہے کہ ترکیہ سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت ختم نہیں کرے گا۔

 

#ANKARA#PakTurkNews#quran-e-pak#stolkhomeSwedenturkey