مصر اور ترکیہ دفاعی تعلقات میں مزید وسعت دینے کے خواہاں

انقرہ (پاک ترک نیوز) مصر اپنی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ترکیہ سے تعاون میں مزید اضافے کا خواہاں ہے ۔
مصر اپنی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ترکیہ سے دفاعی معاہدوں میں تیزی لا رہا ہے ۔آنے والے وقت میں مصراور ترکیہ فوجی تعاون کے درمیان ایک بڑی علاقائی سپلائر کے طور پر کھڑے نظر آرہے ہیں ۔
مصری دفاعی نمائش (EDEX) 2023 کے دوران، جو 4-7 دسمبر کو قاہرہ میں منعقد ہوئی، کئی بڑی ترک دفاعی فرموں نے مصری کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے۔
دفاعی شعبے کے ماہرین کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ انقرہ اور قاہرہ اپنے دفاعی تعلقات کو کس حد تک لے جائیں گے، لیکن اگر وہ مشترکہ طور پر دفاعی پلیٹ فارمز کو ڈیزائن اور تیار کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو یہ مشرقی بحیرہ روم اور وسیع تر مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں اسٹریٹجک نقطہ نظر کو تبدیل کر سکتا ہے۔
ترکیہ اور مصر کے درمیان تعلقات تیزی سے دفاعی تجارت اور مشترکہ ہتھیاروں کی تیاری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

 

#ANKARA#Cairo#PakTurkNewsDefenceEgyptturkey