استنبول (پاک ترک نیوز)
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ آذربائیجان اور اسکے راستے دیگر ترکک ممالک کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دے گا۔
28مئی کو ہونے والے صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کی انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سےسیواس میں عوامی اجتماع سےاپنےخطاب کے دوران صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ کے دیگر علاقوں میں تعمیر کی جانے والی تیز رفتار ریلوے لائنیں باکو-تبلیسی-کارس لائن سے منسلک ہوں گی۔ہم ترکیہ کے یرکوئے ریلوے اسٹیشن سےکیسری تک جدید سہولتوں سے آراستہ ریلوے لائن بنائیں گے اور اسے ارزنکن، ارزورم اور کارستک پھیلادیں گے۔ اور وہاں سے ہم اسے باکو-تبلیسی لائن سے جوڑیں گے۔
صدر اردگان نے مزید کہا کہ "آئرن سلک روڈ” نامی اس لائن کی مدد سے ہم اپنے خطے میں ایک اہم عالمی اسٹریٹجک "متنفس ٹیوب” کھولیں گے۔