یورپی یونین ترکیہ کےانتخابات کو قریب سے دیکھ رہی ہے، ترجمان

برسلز (پاک ترک نیوزز)
یورپی یونین ترکیہ میںہونے والے انتخابات کوقریب سےدیکھ رہی ہے کیونکہ ترکیہ بلاک کے لیےاہم شراکت دارہے۔ اور اسکے انتخابی نتائج کئی امور میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی متاثر کر سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز یورپی کمیشن کی روزانہ کی نیوز بریفنگ میں خارجہ پالیسی کے مرکزی ترجمان پیٹر اسٹانو نے کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ترکیہ مختلف پہلوؤں میں یورپی یونین کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے اور ہم ملک میں انتخابی دوڑ اور آنے والی ووٹنگ کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ یورپی یونین یہ اہم سمجھتی ہے کہ انتخابات "شفاف اور جامع ہوں۔” اسٹانو نے کہا کہ بلاک کو یہ بھی توقع ہے کہ ووٹ جمہوری معیارات کے مطابق منعقد کیے جائیں گے جن کا ترکی نے وعدہ کیا ہے۔ اور اس بشمول میڈیا کےتمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے ساتھ منصفانہ سلوک روا رکھا جائے گا۔

#barsil#elecations#europeunion#PakTurkNews#turkiaEuropeturkey