انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ کی مشہور ادا کارہ مرفی کیالپ نے سرمیں گولی مار کرخود کشی کرلی۔اداکارہ صوبہ موگلا کے علاقے دالامان میں اپنی رہائش گاہ پر تھیں۔
36 سالہ ادا کارہ مرفی کیالپ نے اپنے والد کے لائسنس یافتہ پستول سے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ مرفی کی ٹی وی سیریز میں “دی واریر،” “میٹر آف آنر،” “سکاریہ فرات،” “دی لٹل ڈے”، “ڈریمز اینڈ ہوپس” اور “ایلف” شامل ہیں۔
اداکارہ کے پڑوسیوں نے گولی چلنے کی آواز سن کر پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس اہلکار جائے وقوع پر پہنچے تو اداکارہ مرفی کیالپ کو مردہ حالت میں پایا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترکیہ کی شوبز کمیونٹی نے مرفی کیالپ کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔