وزیر خارجہ جلیل عباس کو ترک ہم منصب کا فون ،پاک ایران صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو ترک ہم منصب ہاکان فیدان نے فون کیا، ٹیلی فونک گفتگو میں پاک ایران صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بات چیت کے دوران پاکستان اور ایران کے مابین جاری پیش رفت سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آپریشن مرگ بر سرمچار کا مقصد ایران کے اندر دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنانا تھا۔
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کو بتایا کہ پاکستان کشیدگی پیدا کرنے یا بڑھانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

#ANKARA#HakanFidan#islamabad#pakirantenshion#PakTurkNewsiranPakistanturkey