ترکیہ زلزلہ زدگان کیلئے مزید خیمے لیکر چوتھی خصوصی پرواز بھی روانہ

 

لاہور(پاک ترک نیوز) ترجمان این ڈی ایم اے کا کہناہے کہ ترکیہ زلزلہ زدگان کیلئے مزید خیمے چوتھی خصوصی پرواز کے زریعہ روانہ کردیئے گئے۔
وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے ترکیہ کےلیے مزید امدادی کھیپ روانہ کر دی۔امدادی سامان میں 1200 موسم سرما کے رہائشی خیمے شامل ہیں۔
90 ٹن امدادی سامان لیکر جانے والا یہ چوتھا جہاز ہے۔پرواز کے ساتھ سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی رانا مشہود احمد اور ایک صحافی بھی روانہ ہوئے۔اب تک ان چار پروازوں پر 360 ٹن لوڈ کے4800 خیمے بھیجے جا چکے ہیں۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے یہ خصوصی فلائٹ آپریشن ہفتہ 11 مارچ سے شروع کیا گیا۔یہ آپریشن 34 سے زائد پروازوں پر مشتمل ہے۔
این ڈی ایم اے دو سول بحری جہازوں کے ذریعے مزید امداد بھی جلد بھیجے گا۔

 

##earthquakeinturkey#anakra#ANKARA#ndma#pakturknes#PakTurkNewsearthquakePaksitanturkey