ایرزورم (پاک ترک نیوز)
ترکی کے مشرقی صوبہ ایرزورم کے پالندوکن سکی ریزورٹ میںکل اور آج ہونے والی برف باری سے سیاحت کے پیشہ سے وابستہ افراد کے چہرے کھل اٹھے ہیں کیونکہ وہ ملک کے مشہور سرمائی کھیلوں کے مراکز میں سے ایک میں مزید مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کا استقبال کرنے کی توقع کر رہے ہیں۔
کوہ پالندوکن کی وادی میں واقع پالندوکن سکی ریزورٹ نے خشک موسم اور برف باری کی کمی کی وجہ سے 15 دسمبر کو اپنے سردیوں کے موسم کو مصنوعی برف کے ساتھ کھولا۔ تاہم اب اسکے مختلف مقامات پر موسمی لہروں کی آمد اور برف کی گہرائی 80 سینٹی میٹر (31 انچ) سے زیادہ ہونے کے ساتھ سیاحت کے نمائندے مرکز میں مہمانوں کا استقبال کرنے سے زیادہ خوش ہیں۔
ریزورٹ جو اپنے مہمانوں کو اسکیئنگ، سنو بورڈنگ، سلیڈنگ، برف کی دیوار، ایک سنو پارک، ایک دیوہیکل جھولے، ایک زپ لائن، انسانی گلیل اور نائٹ اسکینگ کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ یہ ریزوٹ اپنے تکنیکی انفراسٹرکچر، فائیو اسٹار ہوٹلوں، بنگلوں کے ساتھ نمایاں ہے۔ جہاں بین الاقوامی معیار کے مطابق طویل ٹریک، برف کا معیار غیر معمولی نوعیت کا ہے۔ہوائی اڈے سے صرف 20 کلومیٹراور شہر کے مرکز سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع یہ سکی ریزورٹ اپنےسیاحوںکو آسان نقل و حمل اور رہائش فراہم کرتا ہے۔