ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان گیس پائپ لائن معاہدہ

باکو (پاک ترک نیوز) ترکیہ اورآذربائیجان کے درمیان گیس پائپ لائن کا معاہدہ طے پا گیا ۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے ترکیہ اور آذربائیجان گیس پائپ لائن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی ۔
ترک صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجانی ہم منصب الہام علییوف نے ایک نئی قدرتی گیس پائپ لائن کے لیے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی جو ترکیہ کے مشرقی صوبے ایغدیر سے مغربی آذربائیجان کے سدریک تک چلے گی۔
انادولو ایجنسی کے کے مطابق نئی 85 کلومیٹر (53 میل) گیس پائپ لائن ملک کے سب سے مشرقی صوبے Iğdır سے مغربی آذربائیجان کے Sederek تک چلے گی، جس کی سالانہ گنجائش 500 ملین کیوبک میٹر (mcm) اور یومیہ 1.5 mcm ہو گی۔

#ANKARA#Azarbaijan#gaspipeline#PakTurkNews#receptayyapurdganBakuturkey