انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ اور ایران نے باہمی تعلقات کے فروغ اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے او رغزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ہفتہ کی صبح ایک فون کال میں ہم منصب ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سےخطے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں ہمسایہ ملکوں کے اعلیٰ ترین سفارتکاروںنے خطے کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے غزہ میں ہونے والی پیش رفت اور فوری جنگ بندی کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ترک وزیر خارجہ نے خطے میں اسرائیلی حکومت کے حکام کے اشتعال انگیز بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے غزہ میں جنگ اور خطے کے بحران کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔