اگر حزب اللہ نے جنگ شروع کی تو لبنان کو پتھر کے دور میں دھکیل دیں گے،اسرائیل

تل ابیب (پاک ترک نیوز)اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ اگر حزب اللہ کے ساتھ جنگ چھڑ گئی تو اس کے نتیجے میں لبنان کو "پتھر کے دور” میں دھکیل دیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کی جانب سے یہ دھمکی سرحدی علاقے پر مسلح ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے ساتھ کئی ہفتوں تک بار بار جھڑپوں کے بعد سامنے آئی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ غلطی مت کرو ہم جنگ نہیں چاہتے۔ لیکن ہم اپنے شہریوں، اپنے فوجیوں اور اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔
گیلنٹ نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاآپ نے ماضی میں غلطیاں کی ہیں، آپ کو بہت بھاری قیمت چکانی پڑی ہے۔ اگر یہاں کوئی کشیدگی یا تنازعہ پیدا ہوتا ہے تو ہم لبنان کو پتھر کے زمانے میں لوٹا دیں گے۔

 

#Hezbollah#israail#israeal#PakTurkNews#tilaviv