اپوزیشن کاقومی اتحاد صدارتی الیکشن میں اپنا امیدوار بٹھا کر میری حمایت کرے تو جیت یقینی ہے۔ محرم انشے کا دعویٰ

انطالیہ (پاک ترک نیوز)
مملکت پارٹی (ایم پی) کے چیئرپرسن اور آئندہ انتخابات کے صدارتی امیدوار محرم انشے نے حزب اختلاف کے چھ جماعتی اتحاد سے انتخابی دوڑ سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر قومی اتحاد انکی حمایت کرے تو وہ یقینی جیت جائیں گے۔
جنوبی انطالیہ صوبے میں گذشتہ روز عوام سے خطاب کرتے ہوئےانشےنے کہا کہ قومی اتحاد کو صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار ہو کر میری حمایت کرنی چاہیے۔ اسی صورت میں، جیت کی ضمانت ہوگی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) سے ووٹروں کو کھینچنے میں کامیاب رہے ہیں۔ جس میں اپوزیشن ناکام رہی ہے اور زور دیا کہ وہ دونوں ووٹر بیس کو بہتر طریقے سے جوڑ سکتے ہیں۔
دوسری طرف، انشے نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ بعض شرائط کے تحت اپوزیشن کی حمایت کر سکتے ہیں۔اور اس کے بعد اپوزیشن سےاتحاد میں شامل دو جماعتوں کو نکالنے کا مطالبہ کیا تھا جن کے سربراہ اپنی الگ سیاسی جماعتیں بنانے سے قبل حکمران اے کے پارٹی سے تعلق رکھتے تھے۔
یاد رہے کہ محرم انشے 2018کے صدارتی اانتخاب میں رپبلیکن پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے رجب طیب اردوان کے مدمقابل تھے۔ جس میںاردوان نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ انشے کو دہائیوں میں پہلی بار اس طرح کے انتخابات میں رپبلیکن پیپلز پارٹی کے ووٹ کو 30فیصد سے زیادہ کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے۔تاہم انشےنے 2021 میں مملکت پارٹی کے نام سے اپنی پارٹی بنالی۔

#ANKARA#elecations#PakTurkNews#presidentalelecations#turkelecationsturkey