ایران نے ڈرون کی تیاری میں پیش رفت ،دفاعی ساز و سامان کی برآمد میں 5 گنا اضافہ

تہران (پاک ترک نیوز) ایران نے ڈرون کی تیاری میں پیش رفت کی ہے جبکہ دفاعی ساز و سامان کی برآمد میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔
ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا اشتیانی کا کہنا ہے کہ ملک کی فوجی ساز و سامان کی برآمدات میں گزشتہ برسوں کے دوران نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اشتیانی نے یہ اعلان بدھ کے روز دارالحکومت تہران میں ایرانی انتظامیہ کی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے موقع پر کیا جب انہوں نے دفاعی صنعت کے شعبے میں اسلامی جمہوریہ کی "قابل ذکر پیش رفت” اور علاقائی ممالک کے ساتھ اور اس سے آگے فوجی تعاون کی توسیع کی طرف اشارہ کیا۔
اشتیانی نے روس، ترکیہ اور دیگر ممالک کے ساتھ ایران کے فوجی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ہوائی جہازوں کی تیاری اور طیاروں کی اوور ہالنگ میں ملک کی بہت بڑی صلاحیتوں پر زور دیا۔

#drone#PakTurkNews#technology#tehraniranturkey