ترکیہ کی شام میں انٹیلی جنس بیس کارروائی میں داعش کا سربراہ ابو الحسین القریشی ہلاک

 

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکیہ کی انٹیلی جنس فورسز نے شام میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے سربراہ ابو الحسین القریشی کو ہلاک کردیا ۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ ان کی انٹیلی جنس فورسز نے داعش کے سربراہ کو شام میں آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا ہے۔داعش کے سربراہ کے خلاف کارروائی شام کے علاقے جنداریس میں کی گئی۔
ترک صدر اردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی قومی انٹیلی جنس تنظیم کافی عرصے سے داعش کے سربراہ ابو الحسین الحسینی القریشی کا تعاقب کررہی تھیں ، اب سے ہم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف لڑائی بلا امتیاز جاری رکھیں گے۔
جنداریس کے ایک رہائشی نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی شب علاقے میں شدید جھڑپیں ہوئیں اور دھماکے کی آواز سنی گئی۔شامی نیشنل آرمی نے اب تک داعش کے سربراہ کے مارے جانے کی خبر پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
یاد رہے کہ نومبر 2022 میں داعش کے سربراہ ابوالحسن الہاشمی القریشی کے مارے جانے کے بعد ابو الحسین الحسینی القریشی کو دہشتگرد تنظیم کا نیا سربراہ بنایا گیا تھا۔

 

#ANKARA#isis#PakTurkNews#rajabtayyaburdga#RecepTayyipErdoğan#turkia#turkprsidentSyriaturkey