اسرائیل ،فلسطین تنازعہ، ہم امن کیلئے ضامن اور ثالث بننے کو تیار ہیں، صدر اردوان

دبئی(پاک ترک نیوز)
جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ انکا ملک اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعات کے تصفیے تک پہنچنے کی کوششوں میں ثالث اور ضامن کے طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
وہ گذشتہ شب یہاں عالمی حکومتی سربراہی اجلاس میں خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اگر وہ واقعی دیرپا امن چاہتا ہے تو اسے اپنی توسیع پسندانہ پالیسی کو ترک کرنا چاہیے۔ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر مسئلے کے حل کی طرف کوئی بھی قدم ادھورا ہوگا۔۔ اردوان نے کہا کہ ہمارے خطے میں امن و سکون کا راستہ 1967 کی سرحدوں کےتحت ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام جسکا دارالحکومتمشرقی یروشلمہو کی طرف جاتاہے۔ اور ہم اس عمل کے ضامن اور ثالث کے طور پر ذمہ داری لینے کے لیے تیار ہیں۔ .
انہوں نے بتایا کہ ترکیہ اب تک غزہ کے رہائشیوں کے لیے 34 ٹن انسانی امداد بھیج چکا ہے۔ اور محاصرہ زدہ علاقوں کو امداد فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے غزہ کوامداد بھجوائی، جن ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد منظور کی اور قیام امن کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ ترک صدر نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں خونریزی کو جلد از جلد روکنا ضروری ہے۔

#ANKARA#gaza#hammas#isreal#PakTurkNews#RecepTayyipErdoğan#TurkishPresidentturkey