استنبول : عدالت پر حملہ آور 2دہشت گرد ہلاک

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے شہر استنبول میں عدالت پر حملہ کرنیوالے 2دہشت گردوں کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا۔
ترک پولیس نے استنبول میں ایک عدالت پر حملہ کرنے والے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے،واقعےکے بعد عدالت کی سکیورٹی کوسخت کردیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے ۔حکام نے بتایا کہ واقعے میں تین پولیس افسران سمیت چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔
مبینہ طور پر بائیں بازو کے ایک بنیاد پرست گروپ کی طرف سے کیا گیا، یہ حملہ ترکیہ کو نشانہ بنانے والا تازہ ترین حملہ ہے کیونکہ غزہ کی جنگ پورے مشرق وسطیٰ میں تناؤ پھیلا رہی ہے۔
ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ایکس پر کہا کہ شوٹروں نے استنبول میں کیگلیان کورٹ ہاؤس کے قریب ایک چوکی پر فائرنگ کرنے کے بعد بندوق کی لڑائی میں مارے گئے۔
انہوں نے کہا کہ حملہ آور، ایک مرد اور ایک عورت جن کی شناخت صرف EY اور PB کے طور پر ہوئی ہے، ریوولیوشنری پیپلز لبریشن پارٹی/فرنٹ (DHKP-C) "دہشت گرد” گروپ کے ارکان تھے۔
(DHKP-C) بائیں بازو کا مسلح گروہ ہے جس نے 1980 کی دہائی سے ترک ریاست کے خلاف مہم چلائی ہے۔
وزیر انصاف یلماز ٹنک نے کہا کہ حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

 

#attack#dhkp-c#istanbul#PakTurkNews#rerraristcourtturkey