استنبول (پاک ترک نیوز)
ترکیہ میںاپوزیشن کے صدر کے مشترکہ امیدوار کمال کلچدار اولو نے کہا ہےکہ14 مئی کے انتخابات میں قائم ہونے والی اگلی پارلیمنٹ ترکی کے حکومتی ماڈل کو دوبارہ پارلیمانی نظام کی طرف لے جائے گی۔یہاں تک کہ حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی بھی اس تبدیلی کی حمایت کرے گی۔
گذشتہ شب دیر گئے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ مضبوط پارلیمانی نظام کی واپسی کی حمایت کرتے ہیں وہ پارلیمنٹ میں اکثریت میں ہوں گے۔ اے کے پارٹی کے نائبین بھی اس کی توثیق کریں گے کیونکہ انہوں نے دیکھا ہے کہ موجودہ ایگزیکٹو صدارتی نظام کی وجہ سے ان سے سیاست کرنے کا حق چھین لیا گیا ہے۔
حکمران جماعت کے نائبین کے ساتھ نجی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کلچدار اولونے کہا "وہ شاید کھل کر آواز نہیں اٹھا سکتے ۔”
ریفرنڈم کے لیے آئینی ترمیم کے لیے اپوزیشن اتحاد کو پارلیمنٹ میں کم از کم 360 نشستوں کی ضرورت ہے۔ اسے عوامی ووٹ میں جانے کے بغیر قانون سازی کے لیے 400 نشستوں کی ضرورت ہے۔
ایک سوال پر کلچدار اولونے اپنے اعتماد کا اظہار کیا کہ چھ جماعتی اپوزیشن اتحاد پارلیمنٹ میں مطلوبہ اکثریت حاصل کر لے گا۔
ہم سیاسی جماعتوں کے درمیان سمجھوتہ کا کلچر متعارف کرائیں گے۔ ہم اپنے قانون سازی کے کاموں کے دوران سول سوسائٹی سے ضرور مشاورت کریں گے۔ تمام ضابطوں پر پہلے اقتصادی اور سماجی کونسل میں بحث کی جائے گی۔
"ہم ترکی میں حقیقی جمہوریت لائیں گے،” انہوں نے مزید کہا، "ہم ایک بالکل مختلف ترکی کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔”