انقرہ (پاک ترک نیوز) لیجنڈری ترک موسیقار ایرکن کورے 82برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ترک موسیقار ایرکن کورے کی بیٹی کی جانب سے تصدیق کردی گئی ۔انہیں اناطولیائی راک موسیقی کے آباؤ اجداد میں شمار کیا جاتا ہے۔
کورے کچھ عرصے سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹومیں مقیم تھے اور انہیں پھیپھڑوں سے متعلق مسائل کی وجہ سے ایک طبی ادارے میں ۔سپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ان کی بیٹی دملا کورے نے اپنے مرحوم والد کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی میراث زندہ رہے گی۔
ایرکن 24 جون 1941 کو استنبول میں پیدا ہوئےانہوں لاتعداد روایتی اناطولیائی لوک گانوں کے ساتھ ساتھ کلاسیکی ترک موسیقی ترتیب دی ۔
اناطولیہ کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
انہوں نے لازوال فلمیں بھی بنائیں جن میں "Şaşkın,” "Fesupanallah,” "Yağmur” اور دیگرشامل ہیں۔