ترکیہ میں 5.5 شدت کا زلزلہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) جنوبی ترکیہ کے صوبے ادانا میں 5.5شدت کا زلزلہ آیا ہے ۔کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کے مطابق ترکیہ کے جنوبی صوبے ادانا میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8.44پر 5.5شدت کا زلزلہ آیا جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ 5.5 شدت کے زلزلے کے بعد تین چھوٹے آفٹر شاکس آئے۔ زلزلے کے جھٹکے قریبی صوبوں دیاربکر اور مرسین میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلے کا مرکز شہر کے ضلع کوزان میں بتایا گیا ہے۔ اے ایف اے ڈی نے کہا کہ زلزلہ 11.27 کلومیٹر (7.5 میل) کی گہرائی میں آیا۔شہر کے مرکز اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا جو سڑکوں پر نکل آئے۔
یاد رہے کہ ترکیہ میں اس سے قبل زلزلہ تقریباً ساڑھے پانچ قبل ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں آیا تھا جس نے وسیع حصے کو متاثر کیا تھا اور کم از کم 50,000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

#Adana#anakra#patkurknews#Türkiye's#udanaearthquaketurkey