غزہ پر مسلم دنیا کو متحد ہونے کی ضرورت ہے: اردوان

دبئی(پاک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے متحدہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس میں حماس اسرائیل جنگ کے دوبارہ آغاز پر بات چیت ہوئی۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور متحدہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات کوپ 28 سمٹ کے دوران سائیڈ لائن پر ہوئی، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ غزہ کے معاملے پر مسلم دنیا کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
کوپ 28 سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے فوری بعد غزہ پر جو ظلم ڈھایا جا رہا ہے وہ جنگی جرائم میں شمار ہوتا ہے، ایسا کرنے والوں پر عالمی جنگی قوانین کے تحت مقدمہ چلانا چاہیے، بمباری میں اب تک 16 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سے نصف خواتین اور بچے ہیں۔
ترک صدر اردوان نے مزید کہا کہ اسرائیل کے وحشیانہ عمل کو کسی طور درست نہیں کہا جا سکتا، ہم دنیا میں جاری تمام جنگوں اور بحرانوں میں ہمیشہ سے امن کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اور منصفانہ حل کی حمایت کی، غزہ کے معاملے پر بھی اپنی یہی تاریخ دہرائیں گے۔

 

#gaza#nakara#pakturknwes#RecepTayyipErdoğanDubaiturkey