اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان سے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے نیٹو اور قطر کی ریلیف پروازیں روانہ ہو نگی۔
ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ امدادی سامان ترکیہ لے جانے والی قطر اور نیٹو ریلیف پروازوں کو پاکستان کا مکمل تعاون حاصل ہے۔
قطر اور نیٹو ریلیف پروازیں لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپریٹ ہوں گی ۔۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلہ میں یہ ریلیف فلائٹس 2، 4 اور 6 مارچ کو آپریٹ ہوں گی۔دوسرا مرحلہ بھی رواں ماہ مارچ میں ہی مکمل ہوگا۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ترکیہ میں زلزلہ زدگان کیلئے ہر ممکن امداد اور تعاون کے احکامات دیئے ہیں۔پاکستان ابتک درجنوں ریلیف فلائیٹس سے 2150 ٹن سے زائد امدادی سامان برادر ملک ترکیہ بھیج چکا ہے۔