انقرہ (پاک ترک نیوز) پارلیمنٹ کے سپیکر نعمان قرتولموس کا کہنا ہے کہ ترک سیاسی جماعتیں اکتوبر میں نئے آئین کے مندرجات پر بات چیت شروع کر سکتی ہیں جب پارلیمنٹ دوبارہ کھلے گی۔
کرتولموس نے حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کے ساتھ سیاسی جماعتوں کے اپنے دور مکمل کرنے کے بعد انقرہ میں صحافیوں کو بتایاکہ ترکیہ کو اپنے بغاوت کے دور کے آئین سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے۔
قرتولموس نے اے کے پارٹی کے ڈپٹی گروپ چیئر عبداللہ گلر کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک شفاف عمل کے لیے کوشش کریں گے جہاں ہم طریقہ کار پر گفت و شنید کریں گے۔ لہذا، جب اگلی قانون سازی کی مدت موسم خزاں میں شروع ہوتی ہے، تو ہم مندرجات پر بحث شروع کر سکتے ہیں۔
گلر نے کہاکہ پارلیمنٹ کو یقینی طور پر نئے دور میں ہماری قوم کے لیے ایک سول، جمہوری اور جامع آئین پیش کرنا چاہیے۔ہم نے اظہار کیا کہ ہم اس معاملے کی حمایت اور تعاون کریں گے۔