میڈرڈ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ دوسرے ممالک کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے سپین کی پیروی کرنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو میڈرڈ میں ہسپانوی-ترک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ میں اسرائیل کے قتل عام کے دوران فلسطینیوں کی حمایت میں اسپین کے موقف کی تعریف کی۔
اردوان نے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کا ذکر کیا جنہوں نے غزہ کے معاملے پر "ترک عوام کے دل میں ایک خاص مقام” حاصل کیا ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ دوسرے ممالک کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے سپین کی پیروی کرنی چاہیے، جسے فلسطین اسرائیل تنازعے کے دیرپا حل کی راہ میں سنگ میل کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔