صدارتی و پارلیمانی انتخابات کے لیےبیرون ملک ووٹنگ شروع

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ میں14 مئی کو ہونے والے صدارتی و پارلیمانی انتخابات کے لیےبیرون ملک مقیم 65لاکھ  میں سے 34 لاکھ کے لگ بھگ ترک باشندوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
سپریم الیکشن کونسل اور ترک وزارت خارجہ کی میڈیا کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق بیرونِ ملک انتخابی فہرست میں رجسٹرڈ ووٹرزآج 27اپریل سے کپیکول، اِپسالا، پزارکول، حمزبیلی اور ڈیریکوئی سرحدی دروازوں پر اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔بیرون ملک مقیم بیلٹ باکس کمیٹیاں جن میں صدر، ایک سرکاری ملازم اور سیاسی پارٹیوں کی طرف سے مقرر کردہ اہلکار شامل ہیں نےسرحدی دروازوں پر ووٹنگ والے علاقوں میں اپنے اپنے عہدے سنبھال لئے ہیں۔اوورسیز ووٹنگ 9 مئی تک کھلی رہے گی جبکہ سرحدی دروازوں پر ووٹنگ 14 مئی تک جاری رہے گی۔
دوسری طرف جرمنی میں بھی ووٹ ڈالنے کا عمل شروع ہو گیا جہاں 15 لاکھ ترک باشندوں کی سب سے بڑی آبادی مقیم ہے۔ صرف جرمنی میں کل 26 پولنگ اسٹیشن کھلے ہیں۔

##ANKARA#elecations#PakTurkNews#turkiaturkey