پاکستان کا ترک دفاعی کمپنی سے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سسٹم کی خریداری کا معاہدہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان نے ترکیہ کے دفاعی ساز و سامان بنانے والے ادارے راکٹ سان کے ساتھ اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سسٹم (ATGWS)حاصل کرنے کا معاہدہ کیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اے ٹی جی ڈبلیو ایس آرمی ،بری افواج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کیلئے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے کیونکہ یہ دفاعی نظام ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کرنے کیلئے انتہائی موثر اور اس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا بھی انتہائی آسان ہے ۔
ترک دفاعی ادارے راکٹ سان نے پاکستان آرمی کو اے ٹی جی ڈبلیو ایس کے علاوہ کندھوں پر رکھ کر استعمال کرنے والا کم فاصلے تک مار کرنیوالا کرک اینٹی ٹینک میزائل بھی فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے ۔
اس کے علاوہ راکٹ سان نے اپنے درمیانی فاصلے تک مار کرنیوالے اینٹی ٹینک دفاعی نظام او ایم سی اے ایس کی فروخت کی بھی پیشکش کی ہے ۔ اس علاوہ ہیلی کاپٹر پر نصب کئے جانے والے یوایم ٹی اے ایس کے نظام میں پاکستان کو فروخت کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان راکٹ سان کے ساتھ مل کر تمام طرح کے جدید اینٹی ٹینک دفاعی نظام کی کو پروڈکشن میں دلچسپی لے رہا ہے ۔
اگر یہ معاہدہ طے پا گیا تو پاکستان کو اینٹی ٹینک دفاعی نظام کی تیاری کی مزید ٹیکنالوجی تک رسائی تک مہارت حاصل ہو جائے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راکٹ سان کی پاکستان کے ساتھ یہ معاہدہ طے پانے کی صورت میں دونوں برادر اسلامی ممالک کی دفاعی مصنوعات کی تیاری میں باہمی اشتراک کو ایک نئی جہت ملے گی ۔

#antitank#guidedmissiles#islamabad#PakTurkNews#turkdefencecompanyturkey