ترک صدارتی انتخابات ،بیرون ملک سے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا آغاز

 

 

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں 28 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے بیرون ملک سے ترک رائے دہندگان نے پولنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔بیرون ملک ووٹنگ 24 مئی کو مکمل ہو گی، جبکہ سرحدی چوکیوں  پر 28 مئی شام 5 بجے تک ووٹ ڈالے جا سکیں گے۔

29 مئی 2005 سے پہلے پیدا ہونے والے  ، یعنی پہلے راؤنڈ کے بعد 18 سال کے ہونے والے رائے دہندگان  دوسرے راؤنڈ میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں  گے۔

73 ممالک میں 156 نمائندہ دفاتر اور سرحدی چوکیوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بیرون ملک مجموعی طور پر 3,461بیلٹ بکس لگائے گئے ہیں۔

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو اور ناگویا، آذربائیجان میں ترک سفارتخانہ باکو اور ناہچیوان اور گینجے کے قونصلیٹ جنرل، الماتی اور اکتاو میں قونصلیٹ جنرلز ،قازقستان کے سفارت خانے ،لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں، کرغزستان میں ترک سفارت خانہ اور ترکمانستان کے اشک آباد میں ترک سفارت خانے میں میں ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

جاپان، کرغزستان اور لیتھوانیا میں 21 مئی کی شام تک اور آذربائیجان، قازقستان اور ترکمانستان میں 22 مئی کی شام تک پولنگ کا عمل جاری رہے گا۔

#ANKARA#istanbul#PakTurkNews#preisdentalelecations#RecepTayyipErdoğan#runoff#turkiaJapanturkeyVote