صدر اردوان اپوزیشن لیڈر اور سی ایچ پی کے چیئرمین ازگر اوزیل سے ملاقات کریں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اپوزیشن لیڈر اور ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی )کے چیئرمین ازگر اوزیل سے ملاقات کریں گے ۔
صدر رجب طیب اردوان جمعرات کو حزب اختلاف کی مرکزی اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے چیئرمین ازگر اوزیل سے ملاقات کریں گے۔
اجلاس دارالحکومت انقرہ میں حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کے صدر دفتر میں شام 4 بجے ہوگا۔
اوزیل نے صدر سے ملاقات کی درخواست کی جس کا اے کے پارٹی نے خیرمقدم کیا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس سے حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہو سکتا ہے اور سیاسی ماحول میں برف ٹوٹ سکتی ہے۔
اوزیل اور اردوان کے ایجنڈے میں سرفہرست مسئلہ آئینی اصلاحات ہے، کیونکہ ترکی اپنی اعلیٰ قانونی دستاویز کو فوجی تسلط سے آزاد کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
ترک پارلیمنٹ کے سپیکر نعمان قرتولموس نے اوزیل سے ملاقات کی تھی جب پارلیمنٹ نئے آئین پر بات چیت کی تیاری کر رہی ہے۔
اوزیل کے ساتھ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئےسپیکر قرتولموس نے کہا کہ انہوں نے نئے آئین کے مواد کے بجائے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، کیونکہ انہوں نے ملاقات کو "بلکہ تعمیری اور نتیجہ خیز” قرار دیا۔

 

#akparty#ANKARA#ÖzgürÖzel#PakTurkNews#RecepTayyipErdoğanturkey