ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14مئی کو ہونگے۔ صدر اردوان کا اعلان

انقرہ (پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ میں 18 جون کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات اب 14 مئی کو ہوں گے ۔
انہوں نے گذشتہ روز ملک کے شمال مغربی صوبے برسا میں نوجوانوں کے ساتھ اجلاس میں کہا کہ وہ اپنے نوجوانوں سے جو پہلی بار انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ووٹنگ کے دوران صحیح انتخاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں جو 14 مئی کو ہو نگے۔
ابتدائی طور پر ترکیہ میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات 18 جون کو ہونے تھے۔تاہم ترک صدر نے کہا ہےکہ وہ 10 مارچ کو انتخابات سے متعلق ایک حکم نامے پر دستخط کریں گے۔ جس کے بعد انتخابات کے انعقاد کے لیے 60 دن کی مدت شروع ہو جائے گی۔
قبل ازیں صدر اردوان نے اس بات کو مسترد نہیں کیا تھا کہ موسمی حالات کے تغیرات کی وجہ سے انتخابات کو پہلے کی تاریخ کے لیے دوبارہ شیڈول کیا جا سکتا ہے۔ ان کی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی نے تجویز پیش کی کہ انتخابات کو یونیورسٹی کے امتحانات اور تعطیلات کے ساتھ ساتھ 100,000 سے زیادہ ترک شہریوں کےحج پر جانےسے پہلے دوبارہ ترتیب دیا جائے۔
مزید براں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی پر مشتمل حکمران پیپلز الائنس نے پہلے کہا تھا کہ آنے والے انتخابات میں موجودہ صدر کو اپنا امیدوار نامزد کیا جائے گا۔ اپوزیشن کے امیدوار کا ابھی تک نام سامنے نہیں آیا۔

#ANKARA#elecations#istanbul#PakTurkNews#rajabtayyaburdga#rajabtayyaburdgan#turkelecations#turkia#turkpresidentturkey