یوکرین اور روس کے درمیان امن مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہیں،صدر اردوان کی زیلنسکی سے گفتگو

انقرہ (پاک ترک نیوز)
جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ فون پر گفتگو کی ہےْ
اس بات کا اعلان ترکیہ کے صدارتی کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ نے گذشتہ شب دیر گئےکیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والیبات چیت میں علاقائی اور بین الاقوامی معاملات شامل تھے۔ خاص طور پر یوکرین-روس تنازعہ پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔جس کے دوران صدر اردوان نے ایک مرتبہ پھر دونوں ملکوں کے ددرمیان قیام امن کے لئے مزاکرات کی میزبانی کی پیشکش کا اعادہ کیا۔
اردوان نے گفتگو کے دوران کہا کہ ترکیہ فلسطین اور یوکرین میں تشدد کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام کے لیےبھرپور کوششیں کر رہا ہے اور یوکرین میں جلد از جلد جنگ بندی کی جانی چاہیے۔انہوں نے بحیرہ اسود کے اناج راہداری کی تنظیم نو اور آپریشنل حیثیت کو دوبارہ قائم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس مقصد کے حصول سفارتیکوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ترک صدر نے یلنسکی کو فلسطین میں ہونے نہتے شہریوں پر اسرائیلی فوج کیاندھادھند بمباری اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں سے جنم لینے والے انسانی المیے سے بھی آگاہ کیا۔

#ANKARA#PakTurkNews#russiaukrainewar#ukraine#vladimirzelinskeyrussiaturkey