زلزلوں سےمتاثرہ گیارہ صوبوں کی بحالی و تعمیر نو حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ صدر اردوان

البستان (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلوں سےمتاثرہ گیارہ صوبوں کی بحالی و تعمیر نو حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔
وہ گذشتہ روز زلزلوں سےتباہی کا شکار ہونے والے صوبوں کے اپنے تیسرے دورہ میں نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (ایم ایچ پی) کے رہنما دیولت باہیلی اور گریٹ یونین پارٹی (بی بی پی) کے چیئرمین مصطفیٰ دستیچی کے ہمراہ البستان میں ڈیزاسٹر کوآرڈینیٹر سنٹر میں خطاب کررہے تھے۔ صدراردوان نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ تباہ شدہ عمارتوں سے دور رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلہ متاثرین کو ڈیزاسٹر زون سے نکالنے کا کام مکمل کیا جا چکاہے ۔حکومت اب بے گھر ہونے والوں کے لیے خیمہ بستیاں اور پہلے سے تیار شدہ ہاؤسنگ یونٹس قائم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہرامان مراس کے ان علاقوں میں 461,000 افراد کوعارضی رہائش دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 77,000 سردی سے محفوظ خیمے فراہم کیےہیں اور 24,000 ہاؤسنگ یونٹس لگانے کے انتظامات کیے ہیں۔
صدراردوان کا پہلا پڑاؤ کہرامان مراس کا البستان ضلع تھا جو کہ سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں سے ایک ہے۔ ملاٹیا صوبے کے دوگانشیر ضلع جانے سے پہلے اس نے بعد میں ضلع افشین کا دورہ کرنا تھا۔ صدر نے اپنے اسٹاپ اوور میں امدادی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور خیموں یا پہلے سے تیار شدہ ہاؤسنگ یونٹس میں مقیم زلزلہ متاثرین سے ملاقات کی۔
صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ زلزلہ زدہ علاقے میں اپنے گھر کھونے والے ہر شخص کو نئے گھروں میں آباد کیا جائے گا جو ریاست ان کے لیے تعمیر کرے گی۔جیسا کہ اس نے ماضی میںالیگز اور ازمیر کے زلزلوں کے متاثرین کے لئے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ چند مہینوں میں ڈیزاسٹر زون میں 309,000 رہائش گاہوں کی تعمیر شروع کریں گے اور کہرامان مراس میں شہروں اور قصبوں میں 83,000 مکانات اور دیہات میں مزید 18,000 مکانات تعمیر کریں گے۔صدر نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ صرف ایک سال انتظار کریں،” اس نے زلزلہ زدگان سے کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جاں بحق ہونے والوں کو واپس نہیں لا سکتے لیکن ہمارے پاس اتنی طاقت ہے کہ ہم اپنے زخموں کو مندمل کر سکیں۔

#ANKARA#PakTurkNews#rajabtayyaburdgan#turkia#turkpresidentearthquaketurkey