انطالیہ (پاک ترک نیوز)ترکیہ کے صوبے انطالیہ کے ضلع کیمر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے وسیع پیمانے پر امدادی کارروائیاں تیز کردی گئیں ۔
ثقافت اور سیاحت کے وزیر مہمت نوری ایرسوئے نے کہا کہ انطالیہ کے ضلع کیمر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ریسکیو آپریشن میں 1,050 اہلکار، 200 سے زائد گاڑیاں، 10 طیارے اور 22 ہیلی کاپٹر حصہ لے رہےہیں۔
وزیر ثقافت نے رات شروع ہونے والی جنگل کی آگ کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس فراہم کیں۔
ایرسوئے نے کہا کہ آگ رات بھر 100 ہیکٹر تک پھیلی اور صبح تک 120 ہیکٹر کے علاقے تک پہنچ گئی۔