انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے اپنی فضائیہ کو اپ گریڈ کرنے اور بیرونی انحصار کوکم کرنے کے لیے اندرون ملک بنائے گئے 5ویں نسل کے لڑاکا طیارے ـ "قان” نے اپنی دوسری پرواز مکمل کر لی ہے ۔
کی کوششوں میں ایک اور سنگ میل کا نشان ہے۔
پریذیڈنسی آف ڈیفنس انڈسٹریز (ایس ایس بی) کے ایک بیان کے مطابق،قان نے پیر کو صبح سویرے اڑان بھری اور 10,000 فٹ کی بلندی اور 230 ناٹ کی رفتار تک 14 منٹ تک ہوا میں رہنے میں کامیاب رہا۔اس نے 21 فروری کو اپنی پہلی پرواز کی تھی۔
ایس ایس بی کے سربراہ ہالوک گورگن نے ٹیسٹ پائلٹس اور پروجیکٹ ٹیم کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نےکہا کہ ہم نے ترکیہ کی ہوا بازی کی تاریخ اور ترکیہ کی دفاعی تاریخ میں ایک اور اہم دن دیکھا ہے۔پہلی پرواز کی طرح یہ پرواز بھی بہت کامیاب رہی۔ اس پرواز میں حاصل کردہ ڈیٹا کا پوری ٹیم جائزہ لے گی اور اگلی پروازوں کی تیاری جاری رہے گی۔
نیٹو کے رکن ترکیہ نے 2016 میں قومی لڑاکا طیارہ تیار کرنے کے لیے اپنے ٹی ایف۔ایکس منصوبے کا آغاز کیا۔ ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز نے 2017 میں برطانیہ کےبی اے ای سسٹمز کے ساتھ 125 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے تاکہ اگلی نسل کا لڑاکا طیارہ تیار کیا جا سکے۔
گزشتہ سال عوامی طور پر منظر عام پر آنے والےقان کو ترکیہ کا اب تک کا سب سے زیادہ پرجوش پروجیکٹ سمجھا جاتا ہے۔ جنگی طیارے نے رن وے پر ڈیبیو کیا اور پچھلے سال مارچ کے وسط میں پہلی بار اپنے انجن شروع کرنے کے بعد اپنا پہلا ٹیکسی ٹیسٹ مکمل کیا۔
یاد رہے کہ ترکیہ نے اپنی ایئر فورس کمانڈ کے پرانے یف۔ 16 بیڑے کو تبدیل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت 2030 کی دہائی کے آغاز اس پر مرحلہ وار عملدر آمد کیا جائے گا۔