زلزلہ متاثرین کیلئے "کندھے سے کندھا ملائیں” چندہ مہم کے پہلے روز 44.8ملین ڈالر اکٹھے

استنبول (پاک ترک نیوز)
گزشتہ ماہ کے تباہ کن زلزلوں کے متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ مہم "کندھے سے کندھا ملائیںـ”کے پہلے دن ترکیہ کے لوگوںنے سخاوت کی عمدہ مثال قائم کرتے ہوئے 845.7 ملین ترکش لیرا (44.8 ملین ڈالر) مالیت کے عطیات دیکر سب کو حیران کر دیا۔
کھیلوں کی مشہور شخصیات جیسے کائیلین ایمباپے، جورجین کلوپ، پیپ گارڈیوولا، روڈ گلٹ، میکل آرٹیٹا اور آرسین وینگر نے فنڈ ریزنگ مہم کے لیے اپنا تعاون دیا ہے، جو کہ 15 جون تک جاری رہے گی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یورپی کلب ایسوسی ایشن (ای سی اے) اور پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے چیئرپرسن ناصر الخلایفی نے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے دل کھول کر2 ملین ڈالر سے زیادہ کا عطیہ دیا۔
"کندھے سے کندھا ملائیں” فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم کا اہتمام ترکی کی وزارت برائے نوجوانان اور کھیل، ترک فٹ بال فیڈریشن (ٹی ایف ایف)، ترک یونین آف کلبز اور بی ان میڈیا گروپ نے کیا ہے اور اسے ترک ٹی وی کے آئی کون ایکون الچائی نے ماڈریٹ کیا تھا۔
بی ان سے وابستہ ٹی وی چینلز کے علاوہ، پروگرام کو 11دیگر ترک نشریاتی اداروںنے براہ راست نشر کیا تھا۔
کو دوہرے تباہ کن زلزلوں کو "صدی کی آفت” کانام دیا گیا ہے جنہوں نے 6 فروری کو جنوب مشرقی ترکی کو ہلا کر رکھ دیا تھا جس کے نتیجے میں 45,000 سے زیادہ لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔

##earthquakeinturkey#ANKARA#istanbul#PakTurkNews#telethone#turkiaearthquaketurkey