ترکیہ میں صارفین کے اعتماد کے انڈیکس اوررجحان کے انڈیکس میں نمایاں بہتری

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ میں صارفین کے اعتماد کے انڈیکس اوررجحان کے انڈیکس رواں ماہ فروری کے آغاز پر 23ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ ملک کی برآمدات 2022میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
ترک شماریاتی ادارے (ترک سٹیٹ) نے گذشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا ہے کہ صارفین کے اعتماد کا انڈیکس ایک ماہ پہلے کے مقابلے میں فروری میں 4.3 فیصد بڑھ کر 82.5 تک پہنچ گیا۔اس وقت گھرانوں کی مالی صورتحال کے ذیلی اشاریہ میں اسی مدت کے دوران 6.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جبکہ ملکی برآمدات 254.2ارب ڈالرتک پہنچ گئی ہیں اور یہ ملک کی تاریخ کی بلند ترن سطح ہے۔
روپوٹ کے مطابق اگلے 12 مہینوں کے دوران گھرانوں کی مالی صورتحال کی توقع اور اگلے 12 مہینوں کے دوران عمومی معاشی صورتحال کی توقع بالترتیب 5.4 فیصد اور 3.8 فیصد بڑھ گئی ہے۔جبکہ اگلے 12 مہینوں کے دوران پائیدار اشیا پر رقم خرچ کرنے کے اندازے کے انڈیکس میں اس مہینے میں 2.5 فیصد اضافہ ہو ا ہے ۔
شماریاتی اتھارٹی نے کہاہے کہ صارفین کے رجحان کے سروے کے اعداد و شمار 6 فروری سے پہلے مرتب کیے گئے تھے۔ اور یہ کہ نتائج بڑی حد تک ملک میں زلزلے سے پہلے کی صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔
مزید براںانڈیکس معیشت کی مجموعی کارکردگی کا ایک اہم پیمانہ ہے۔ جو لوگوں کے مالیاتی موقف اور عمومی معاشی صورتحال کے ساتھ ساتھ اخراجات اور بچت کے رجحانات کے بارے میں جذبات کی نشاندہی کرتا ہے۔

#ANKARA#PakTurkNews#turkia#turkstatisticsINFLATIONturkey