اسرائیلی جاسوس نیٹ ورک کی گرفتاری صرف پہلا قدم ہے ،اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جاسوس نیٹ ورک کی گرفتاری ‘صرف پہلا قدم’ ہے۔
انقرہ میں ترکیہ کی انٹیلی جنس ایجنسی MIT کے قیام کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر اردون نے کہا کہ موساد کے مبینہ جاسوس گروپ کے خلاف ترکیہ کی کارروائی نے اسرائیل کو شدید حیران کر دیا ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ صرف انتظار کرو یہ صرف پہلا قدم ہے آپ ترکی کو جان لیں گے۔انہوں نے مزید اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورکس کے خلاف نئی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ 2 جنوری کو ترک حکام نے موساد سے تعلق کے شبہ میں 30 سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا۔
ترکیہ کی نیشنل انٹیلیجنس آرگنائزیشن ( ایم آئی ٹی) نے ایک کارروائی میں موساد کے ایک بڑے حلقے کو توڑ ڈالا ہے، پندرہ ایسے موساد جاسوس گرفتار کیے گئے ہیں جو ترکیہ کے علاقے میں کام کر رہے تھے اور ایک سال سے خفیہ طور پر ان کی نگرانی کی جا رہی تھی۔ان جاسوسوں نے ترک شہریوں اور ترکیہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے سلسلے میں معلومات موساد کو فراہم کی تھیں، یہ وہ طلبہ تھے جنھیں امکانی طور پر دفاعی انڈسٹری میں جانا تھا۔

#ANKARA#gaza#isreal#istanbul#mosad#PakTurkNewsturkey