زلزلوں میں گرنے والی عمارتوں کی ایک سال کے اندرتعمیر نو کریں گے، صدر اردوان

انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نےتباہ کن زلزلوں سے متاثرہ علاقوں میں تلاش اور بچاؤ کی کاروائیاںمکمل ہونے کے بعد زلزلہ زدگان کے لیے رہائش اور امدادی خدمات انجام دینے کےوعدے کا اعادہ کرتے ہوئے تمام گرنے والی عمارتوں کی تعمیر نو ایک سال کے اندر مکمل کی جائے گی۔
بدھ کی شب فون کال کے ذریعے ملک گیر امدادی مہم "ترکیہ متحد اور ایک ہے” کے دوران خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ ملک گیر مہم میں جمع ہونے والی ہر ایک پائی زلزلہ متاثرین کے لیے استعمال کی جائے گی۔
زلزلے سے متاثرہ تمام لوگوں سے تعزیت کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ تلاش اور بچاؤ اور امدادی کوششیںغیر معمولی جدوجہد کے ساتھ جاری ہیں۔اور امدادی کاروائیوں میں زلزلے کے ابتدائی دنوں کی کوتاہیوں کو نمایاں طور پر دور کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے 250,000 اہلکاروں کی کوششوں اور پوری قوم کے تعاون کے ساتھ ہمارے کاموں میں تیزی آئی ہے۔ ہم عوامی عملے، سول سوسائٹی کے اراکین اور رضاکاروں سمیت ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ جن کی مدد سے ہم نے صدی کی تباہی کو برداشت کیا ہے۔
صدر اردوان نے تمام دوست ممالک کے یکجہتی کے پیغامات اور تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ملک گیر امدادی مہم میں حصہ لینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب سے پہلے تلاش اور بچاؤ کی کوششیں مکمل کریں گے۔ ملبے کے نیچے کسی ایک شخص کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔ اور اس کے بعد رہائش اور رہائش کی خدمات کو اس طریقے سے انجام دیں گے جس سے کسی کو شکایت نہ ہو۔صدر نے اپنے ہدف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ عمارتوں کو ایک سال کے اندر دوبارہ تعمیر کرنے کا ہدف ضرور حاصل کیا جائے گا۔انہوں نے عوام سے امدادی مہم میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ کل کابینہ کے اجلاس میں ہم نے 136.6 ملین ترک لیرا امداد جمع کی ہے۔
ترکیہ میں جاری یہ مہم 213 قومی اور بین الاقوامی ٹیلی ویژن چینلز کے ساتھ ساتھ 562 ریڈیو چینلز پر بھی نشر کی جا رہی ہے۔

##earthquakeinturkey#ANKARA#PakTurkNews#rajabtayyaburdgan#turkiaearthquaketurkey