یورپی یونین موسم خزاں میں ترکیہ کیلئے آزاد ویزہ کے حوالے سے غور کرے گا

پیرس (پاک ترک نیوز) یورپی یونین کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ موسم خزاں میں ترکیہ کے لیے ویزا کو آزاد کرنے کے معاملے پر بات کرے گا۔
یورپی یونین کے عہدیدار کی جانب سے انقرہ اور یورپی یونین کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران سامنے آیا ہے ۔
گزشتہ ماہ، ترک صدر رجب طیب اردوان نے نیٹو کے سربراہی اجلاس سے قبل اعلان کیا تھا کہ انقرہ کی جانب سے سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے لیے راہ ہموار کرنے کے بعد انہیں توقع ہے کہ یورپی یونین الحاق کی بات چیت دوبارہ شروع کر دے گی۔
یورپی یونین کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی صورت میں بتایا کہ اس معاملے میں ہونیوالی بحث کا نتیجہ غیر یقینی تھا لیکن ترکیہ ایک مضبوط امید ہے اور وہ اس کے بہت سے شعبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعلقات ہیں ۔

 

#ANKARA#europeunion#pakturknes#parisEUturkey