نیٹو کی 600عارضی کنٹینررہائشگاہیں لیکر پہلا جہاز ترکیہ روانہ ہو گیا

برسلز (پاک ترک نیوز)
نیٹو کی جانب سے ترکیہ کو بھجوائے جانے والے عارضی رہائشگاہوں پر مشتمل تقریباً 1,000 کنٹینرز میں سے 600 کنٹینرز لیکر پہلا جہازا ٹلی سے روانہ ہو گیا ہے
فوجی اتحاد نے ایک بیان میں کہاہے کہ 600 کنٹینرز کو لے کر پہلا تجارتی جہاز اتوار کی شام اطالوی بندرگاہ ترانٹو سے روانہ ہوا ہے۔ جو دو ہفتے قبل آنے والے زلزلے سے تباہ ہونے والےترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے میں کم از کم 4,000 افراد کے لیے عارضی رہائش فراہم کریں گے۔
بیان کے مطابق، توقع ہے کہ کنٹینرز ترکی کے ساحلی شہر اسکندرون، ہاتائے صوبے میں اگلے ہفتے پہنچ جائیں گے۔کیمپ کا قیام اس وقت شروع ہونے کی امید ہے جب سامان آف لوڈ ہو جائے گا اور سائٹ پر پہنچا دیا جائے گا۔یکجہتی کے اظہار میں، نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے 16 فروری کو انقرہ میں وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اور صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی اور بحرانی خطے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مزید تعاون کا وعدہ کیا۔
یاد رہے کہ حکومتی اندازوں کے مطابق 6 فروری کو خطے میں آنے والے زلزلوں میں تقریباً 225,000 مکانات تباہ ہوئے یا انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔

#ANKARA#earthquakeinrukyia#PakTurkNews#tants#turkyiaearthquakenatoturkey