انقرہ (پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کی موجودہ سطح دونوں کو فائدہ نہیں پہنچاتی۔باہمی تعلقات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ترک ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری ہونے والےبیان کے مطابق صدر اردوان نے جمعہ کے روز ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے سے فون پر بات کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
ملاقات کے دوران اردوان نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان گفت و شنید کی بدولت تعلقات میں تیزی آئی ہے۔
یہ بتاتے ہوئے کہ ترکیہ اور یورپی یونین کے تعلقات کی موجودہ حالت دونوں فریقوں کے مفاد میں نہیں ہے۔ صدراردوان نے کہا کہ یورپی یونین کے مفادات کو ایک یا دو رکن ممالک کے تنگ نظر اور شیطانی اہداف کے حوالے نہ کرنےسے سب لئے بہتری کا راہ ہموار ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترکیہ 10 ماہ سے جاری جنگ کے دوران روس اور یوکرین کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر ثالثی جاری رکھے ہوئے ہے۔