درمیانی مدت کے نئے اقتصادی پروگرام کو صدر اردوان کی مکمل حمایت حاصل ہے، نائب صدر یلماز

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترک نائب صدر کیوت یلماز نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان نئے اہداف اور پیشین گوئیوں کے ساتھ 2024-2026 کا احاطہ کرنے والے نئے اقتصادی پروگرام جسے رواں ماہ کے آغاز پر شروع کیا گیا ہے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
ترک میڈیا سے پنے تازہ انٹرویو میں یلماز نے کہا کہ پروگرام کے پیچھے مضبوط سیاسی قوت ہے۔ اس کے علاوہ ایک وسیع سماجی اتفاق رائے ہے. یہی وجہ ہے کہ اس پروگرام کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں۔نائب صدر کے مطابق، نئے پروگرام کو ترکی کے اندر اور بیرون ملک پذیرائی ملی ہے۔ورلڈ بینک کا حالیہ فیصلہ کہ وہ تین سالوں کے اندر ترکی میں اپنیسرماہ کاری کو 17 ارب ڈالر سے بڑھا کر 35 ارب ڈالر کر دےگا، خلیجی ممالک کے مثبت تبصرے، سرمایہ کاروں کی میٹنگوں سے فیڈ بیک، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کے بیانات، کاروباری انجمنوں کے جائزے۔یہ سب کچھ اس بات کا اشارہ ہے کہ درمیانی مدت کا پروگرام اپنا مقصد پورا کرنے کا حامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلا اہم اقدام اس پروگرام کو مرحلہ وار نافذ کرنا ہے جس کی ترجیح مہنگائی کے خلاف جنگ ہے۔
یلماز نے کہا کہ ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو گئے ہیں جہاں غیر یقینی صورتحال کم ہو گئی ہے۔ دوسری طرف، اپ ڈیٹ شدہ پالیسیاں اور اقدامات عزم کے ساتھ نافذ کیے جا رہے ہیں۔ اس لیے اب مہنگائی کم ہونا شروع ہو جائے گی۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مہنگائی میں ماہانہ کمی اس سال کے آخر یا اگلے سال کے آغاز میں ہی نظر آنا شروع ہو جائے گی۔چنانچہ ہم آنے والے مہینوں میں جولائی اور اگست کی طرح مہنگائی میں اضافے کی توقع نہیں کر رہے ہیں۔نائب صدرنے کہا کہ سالانہ افراط زر کی شرح میں کمی 2024 کے وسط میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

#ANKARA#deputypresident#PakTurkNews#receptayyapurdganturkey