ترکیہ میں عمررسیدہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ

 

انقرہ (پاک ترک نیوز) تر کیہ میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔
سرکاری اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ ترکیہ کی 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کی بزرگ آبادی میں گزشتہ پانچ سالوں میں 22.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 2022 میں یہ تعداد 8.45 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
ترک شماریاتی ادارہ (TurkStat) کے مطابق عمر رسیدہ افراد کی تعداد 2017 میں 6.89 ملین سے بڑھ کر 8.45 ملین تک پہنچ گئی، اس طرح 2022 میں کل آبادی کا 9.9 فیصد حصہ بنتا ہے۔ اسی طرح 2017 میں عمر رسیدہ افراد کی کل آبادی میں تناسب تقریباً 8.5 فیصد رہا۔

#ANKARA#Elderlypopulation#oldpersons#overage#PakTurkNews#population#turkia#turkiyeturkey