2022میں ترکیہ کے ہوائی اڈے استعمال کرنیوالے مسافروں کی تعداد 42فیصد بڑھ کر 182.3ملین ہو گئی

انقرہ (پاک ترک نیوز)
2022 میں ترکیہ کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تعداد پچھلے سال سے 42.1 فیصد بڑھ کر 182.3 ملین ہو گئی۔ جبکہ سالانہ بنیاد پر فضائی ٹریفک میں 28.4فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عادل کریس میلوگلو نے بدھ کے روز کہا ہے کہ 2022 میں ترکیہ میں کل فضائی ٹریفک سالانہ بنیادوں پر 28.4 فیصد بڑھ کر 1.88 ملین ہوائی جہاز تک پہنچ گئی۔
انہوں نے کہا کہ دسمبر 2022 میں کل ہوائی جہازوں کی آمدورفت میں سال بہ سال 18.6 فیصد اضافہ ہوا، جس میں اوور فلائٹس سمیت پروازوں کی تعداد 144,578 تک پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ ماہ فضائی مسافروں کی کل تعداد بشمول ٹرانزٹ مسافر 12.88 ملین رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دسمبر میں ترکی کے استنبول ہوائی اڈے پر ہوائی جہازوں کی آمدورفت 37,436 تھی اور مسافروں کی تعداد 5.4 ملین تھی۔

#airports#airtraffic#ANKARA#istanbul#pakturknwesturkey