انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کر گئی ۔
ترکیہ میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 44 ہزار سے بڑھ چکی ہے جبکہ دوسری جانب شام میں بھی 6ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔
متاثرہ علاقوں میں تاحال ریسکیو کا کام تیزی سے جاری ہے اور اموات میں اب بھی اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دنیا بھر سے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد روانہ کی جا رہی ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے طیاروں کے ذریعے ترکیہ اور شام میں متاثرین کے لیے امداد بھیجی جا چکی ہیں۔
گزشتہ روز بھی ترکیہ کے صوبے ہاتائے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ اس سے قبل چار روز پہلے بھی ترکیہ اور شام کے سرحدی علاقے میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ اس میں 3 افراد جاں بحق اور 6 سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔