ترکیہ زلزلوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 41ہزار سےتجاوز کر گئی۔اے ایف اے ڈی

کہرامن مراش (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) نے بتایاہے کہ 6 فروری کو جنوب مشرقی ترکی میں آنے والے دو طاقتور زلزلوں سے کم از کم 41,020 افرادجاں بحق ہو گئے ہیں۔
گذشتہ روسز اے ایف اے ڈی نے ایک بیان میں بتایا کہ زلزلوں کے بعداب تک 6,210 آفٹر شاکس آچکے ہیں۔اور اس وقت مجموعی طور پر 19,436 مقامی اور بین الاقوامی سرچ اینڈ ریسکیو اہلکار میدان میں کام کر رہے ہیں۔ٹیموں نے مجموعی طور پر 216,166 خیمے لگائےہیں۔ جنہیں وزارتوں، متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے زلزلہ زدہ علاقے میں روانہ کیا تھا۔ جبکہ 6000 سے زائد کنٹینرز لگائے گئے ہیں۔
اے ایف اے ڈی کے سربراہ یونس سیزر نے صحافیوں کو بتایا کہ سوائے جنوبی کہرامان مراش اور ہاتائے صوبوں کے زلزلہ زدہ علاقے میں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں مکمل کر لی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 40 عمارتوں میں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔زلزلہ زدہ علاقے سے دوسرے صوبوں میں انخلاء کا عمل جاری رکھنے کا ذکر کرتے ہوئے سیزر نے کہا کہ اب تک 460,900 سے زیادہ لوگوں کو نکالا جا چکا ہے۔اورہم اس وقت عوامی گیسٹ ہاؤسز، ہوٹلوں اور دیگر رہائش کی سہولیات میں 318,970 متاثرین کی میزبانی کر رہے ہیں جنہیں زلزلے سے متاثرہ علاقے سے نکالا گیا ہے۔
سیزر نے کہا کہ اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں عوامی گیسٹ ہاؤسز، ہوٹلوں اور دیگر رہائش کی سہولیات میں 10 لاکھ سے زیادہ آفت زدگان کی میزبانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 10ہزار ترکش لیرا فی کس کے حساب سے نقد امداد تقریباً 8لاکھ شہریوں کو دی گئی ہے۔

##earthquakeinturkey#ANKARA#PakTurkNews#turkyiaearthquaketurkey