صدر مملکت نے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف زرداری نے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف نیتن گوراگ کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا— فوٹو: ڈان نیوز
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف نیتن گوراگ کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا۔
ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں جنرل میتن گوراک کو اعزاز سے نوازا گیا۔جنرل نیتن گوراک نے ترکیہ اپنی جرات و بہادری کے لیے ترکیہ بھر میں شہرت رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنے ملک میں قیام امن اور استحکام میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے ترکیہ کی فوج میں متعدد اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں اور انہی خدمات پر انہیں 2020 میں جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی جہاں انہوں نے سیکنڈ آرمی کمانڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں جس کے بعد گزشتہ سال اگست میں انہیں چیف آف جنرل اسٹاف بن دیا گیا تھا۔
تقریب میں ان کی خدمات کے حوالے سے بتاتے ہوئے مزید کہا گیا کہ جنرل نیتن پاکستان کے مخلص دوست ہیں جنہوں نے دونوں برادرانہ ممالک میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ان کی انہی خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز ملٹری دیا گیا اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے انہیں اس اعزاز سے نوازا۔

#asifalizardari#asifalizsardari#islamabad#miltiary#nishamimtiaz#PakTurkNews#presidentofpakistanturkey